Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: بائیس علاقے آج سے سیل

شائع 18 جون 2020 09:25am

راولپنڈی کے بائیس علاقے آج سے سیل کر دیئے جائیں گے ، داخلی راستوں، مارکیٹوں کو مکمل بند اور پولیس کا گشت بڑھایا جائے گا۔

 کورنا کیسز بڑھنے پر راولپنڈی کے 22 علاقے سیل کرنے کے احکامات کے ب عد   محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر شہروکینٹ کے ہاٹ سپاٹ علاقے آج سے سیل کر دئیے جائیں گے۔

راولپنڈی میں سمارٹ لاک ڈاون کے تحت  راول ٹاؤن کے صادق آباد،اقبال ٹائون، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالا خان، قیوم آباد، کری روڈ، ڈھوک علی اکبر، مسلم ٹاون اور دیگر علاقے جبکہ کینٹ میں ڈھیری حسن آباد، غوثیہ چوک، ٹنچ بھاٹہ ،پیپلز کالونی اور دیگر علاقے شام ہیں ۔

ان علاقوں کے داخلی راستوں، مارکیٹوں کو مکمل بند کر کے پولیس کا گشت بڑھایا جائے گا۔ ان علاقوں میں کریانہ وگراسری سٹورز، آٹا چکی، تندور، سبزی کی دکانیں اور پٹرول پمپس صبح 9بجے تا شام 7بجے تک  دودھ ، دہی ، گوشت اورچکن شاپس صبح 7بجے سے شام 7بجے تک  اور میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں ، ہسپتال وکلینکس چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت ہوگی۔